موسم کی تبدیلی ،ڈینگی کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے

موسم کی تبدیلی ،ڈینگی کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ، محکمہ صحت نے ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے شہر کے 76 قبرستانوں ،400 کباڑخانوں ،283 ٹائر شاپس اور21 نرسریوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔۔۔

ہیلتھ اتھارٹی کو ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لینے کا بھی حکم دے دیاگیا اور ہدایت کی کہ سرویلنس کا عمل تیز کرتے ہو ئے ڈینگی کے لاورا کی تلفی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور سماجی سطح پر لوگوں کو اس مہم میں شریک کرکے ترغیب بھی دی جائے ،اس سلسلہ میں واسا،کارپوریشن ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،محکمہ اوقاف ،سکولوں کی انتظامیہ کو بھی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی محکمہ صحت،بلدیاتی ادارے اور محکمہ ماحولیات سرامکس فیکٹریوں کا ملبہ اور کوڑا نزدیکی جگہ پر جمع کرنے کیلئے فیکٹر ی مالکان کو پابند بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں