کوٹلی لوہاراں:یوسی گوندل کے دیہات کوگیس سپلائی بند

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس کا امتیازی رویہ،جان بوجھ کریوسی گوندل کے دیہات کوگیس سپلائی روک دی۔۔
صارفین کوپریشانی کا سامنا ہے ، چندروزسے یونین کونسل گوندل کے مختلف دیہات گوندل،گڑھی،رڈیال،سرہالی ودیگر میں سوئی گیس کی سپلائی مکمل طورپربندہے جس پرشہریوں محمدافتخار ہوشیارپوری، محمدشمیم سرور، محمد الیاس بھٹی اورعزیزالحسن شیخ کاکہناہے کہ سوئی گیس ریجنل آفس سیالکوٹ میں تعینات حارث نامی افسرجان بوجھ کرگوندل اورملحقہ دیہات میں سوئی گیس پریشرکم کرواتاہے اس غیرذمہ دارافسر کو فوری طورپرعہدہ سے ہٹایاجائے اوریوسی گوندل کے دیہات میں سوئی گیس سپلائی بحال کی جائے ورنہ اس کے خلاف شدیداحتجاج کیاجائے گا۔