ضلعی انتظامیہ کے ن لیگی رہنمائوں کیساتھ رابطے تیز

ضلعی انتظامیہ کے ن لیگی رہنمائوں کیساتھ رابطے تیز

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موجودہ سیاسی حالات میں حکومتی اداروں ،ضلعی انتظامیہ کے ن لیگی سابق اورموجودہ ارکان اسمبلی کیساتھ رابطے بڑھ گئے جبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ رابطے ختم ہوگئے ۔۔۔

 بعض انتظامی اموراور فلاحی منصوبوں کے متعلق منعقدہ میٹنگز اور تقاریب میں بھی ن لیگی ارکان کو مدعو کیا جانے لگا جبکہ بعض اداروں میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی سکیموں کی فائلوں کو بھی بند کردیا گیا ۔تحریک انصاف کے ارکان موجودہ سیاسی صورتحال اور مقدمات کے باعث پہلے ہی مایوسی کا شکار ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے ان کے فلاحی کاموں کو بندکردیا گیا،سابق دور حکومت میں سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے تشکیل کردہ کمیٹیاں بھی غیر فعال ہوگئیں جن کے سربراہ تحریک انصاف کے نمائندوں کوبنایاگیا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں