نیشنل گیمز :گوجرانوالہ کے کھلاڑیوں نے 24 گولڈ میڈل جیتے

 نیشنل گیمز :گوجرانوالہ کے کھلاڑیوں نے 24 گولڈ میڈل جیتے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مختلف گیمز میں 24گولڈ میڈلز ،17کانسی اور 7سلور میڈلز جیت لئے۔۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظر شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔کوئٹہ میں ہونے والی 34ویں نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے ہیں ، ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نوح دستگیر بٹ نے 109+کیٹگری میں گولڈ میڈل جیت کر نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ ویٹ لٖٹنگ کی مختلف کیٹگری مقابلوں میں عبد الحنان بٹ ،اذان بٹ،حیدر بٹ ،عثمان راٹھور،ذوہیب قدیر ، دو بہنوں شفق وحید ڈار اور خدیجہ وحید ڈار نے اپنے اپنے محکموں کیلئے گولڈ میڈل جیتا ۔ ریسلنگ کے مقابلوں میں رستم پاکستان زمان انور نے 125کلو گرام کیٹگری اور قومی ریسلر انعام بٹ نے 92کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا ، ریسلنگ کے مقابلوں میں ہی عمیر ،محمد عبداﷲ ،محمد بلال ،اسد اﷲ،زمان ذکااور انعام خالد نے بھی گولڈ میڈل جیتا ۔بیڈمنٹن مقابلوں میں راجہ حسنین ،راجہ حیدر ،عظم سرور،یاسر علی اور انجم بشیر نے گولڈ میڈل جیتا ۔شاٹ پٹ کے مقابلے میں جمشید نے گولڈ میڈل جبکہ تیر اندازی کے 70 کلو کے مقابلے میں غلام دستگیر نے گولڈ میڈل لیا۔احتشام احسان نے 75کلو گرام کراٹے میں گولڈ میڈل جیتا ۔ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گوجرانوالہ نے ایک کانسی اور ریسلنگ میں 11کانسی ،کراٹے میں دو ،جوڈو میں تین کانسی کے تمغے لئے ۔ ریسلنگ میں 3 سلور،جوڈومیں ایک ،بیڈمنٹن میں دو اور ایتھلیکٹس میں دو سلور میڈل جیتے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں