یوم تکبیر پر جشن ملکہ، اکھاڑہ بیل دوڑاختتام پذیر ہو گئی

 یوم تکبیر پر جشن ملکہ، اکھاڑہ بیل دوڑاختتام پذیر ہو گئی

گلیانہ (نامہ نگار)ضلع گجرات ،جہلم کی اکھاڑہ بیل دوڑ میں حاجی ملک اقبال اعوان کے بیلوں کی جوڑی نے مسلسل 9 ویں بار اول پوزیشن لے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔۔

یوم تکبیر کے موقع پر جشن ملکہ کے عنوان سے ملک اقبال نے اپنے کنویں جھانٹلہ روڈ پر اکھاڑہ بیل دوڑ منعقد کرائی جس میں ضلع گجرات،منڈی بہائوالدین اور جہلم سے بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا۔بانی اکھاڑہ جشن ملکہ حاجی اقبال اعوان کی بیلوں کی ایک جوڑی نے 7 منٹ میں 146 پھیرے لگا کر مسلسل 9 ویں بار اکھاڑہ بیلاں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ دوسرے نمبر پر بھی حاجی اقبال اعوان ملکہ کی جوگ نے 144/25 اور چوہدری نذیر احمد مرحوم(ڈیرہ دوغلاں)کی جوگ نے بھی 144/25 پھیرے لگا کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن بھی نذیر احمد مرحوم(ڈیرہ دوغلاں)کی جوگ نے 144 پھیرے لگا کر حاصل کی،چوتھی پوزیشن مشترکہ طور پر طارق حسین متیال (جہلم)اور عرفان سردار جادہ (جہلم )نے حاصل کی۔ پانچویں نمبر پر ملک انور کمال ملکہ (شاہین مارکی)والوں کی جوگ کے نام رہی۔پروگرام کا اہتمام ظفر اقبال اعوان ، نصر اقبال ، منیب الٰہی اعوان ،ملک مجیب الٰہی ، تانیس یو نس اعوا ن ، عامر اقبال ،ملک عمیر اعوان اور عزیر احمد اعوان نے کیا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اکھاڑہ بیلاں کے انعقاد سے اہل علاقہ کو اپنی بھولی بسری ثقافت سے آگاہی کا موقع ملا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں