تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال بنانے کا حکم

تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال بنانے کا حکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژنز نوید حیدر شیرازی نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ اداروں کے۔۔

 متعلقہ افسر وں کو تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے ،حکومت پنجاب کی جاری کردہ واضح ہدایت کی روشنی میں گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کے 100 فیصد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کا ٹاسک ذمہ داری سے ادا کرناہوگا اور اس میں کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔نگران وز یر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں صوبہ بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مخیر حضرات اور کاروباری اداروں کے تعاون سے تکنیکی و جو ہات کی بنیاد پر بند پڑے فلٹریشن پلانٹس کو بھی فنکشنل بنایا جائے تاکہ عوام کی پینے کے صاف پانی تک رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان نے کمشنر کو بتایا کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں مجمو عی طورپر433 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں جبکہ مختلف وجو ہات کی بنا پر خراب / نان فنکشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بھی جلد فعال بنانے کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایات جار ی کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اضلاع میں مخیر حضرات، کاروباری اداروں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے 100 فیصد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کا ٹاسک مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں