امن کمیٹی اورعلماکرام کاپاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے کاعزم

 امن کمیٹی اورعلماکرام کاپاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے کاعزم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) امن کمیٹی گوجرانوالہ کے عہدیداروں و ممبران اور تمام مسالک کے علما کرام کا اجلاس ممبر امن کمیٹی قاری حفیظ نقشبندی کی رہائش گاہ پر ہوا۔۔

، جس میں پاک فوج کی حمایت، پاکستان کے استحکام و مضبوطی اور دہشتگردی کے خلاف فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں سفیر امن قاری سلیم زاہد، حاجی محمدیوسف کھوکھر، ممتاز عالم دین مولانا محمد حنیف چشتی،مولانا خالد حسن مجددی،مولانا مفتی محمد شعبان قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی،نعمان صدیقی،عدیل عارف مہر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں