بلدیاتی انتخابات :الیکٹورل گروپ کی تشکیل، در خواستوں کا شیڈول

بلدیاتی انتخابات :الیکٹورل گروپ کی تشکیل، در خواستوں کا شیڈول

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد خا ن نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکٹورل گروپ کی تشکیل اور درخواستیں جمع کر انے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابی گروپ کے سر براہ کی طر ف سے درخواست فارم 6جون سے 12جون تک جمع کر ائے جا سکتے ہیں،نامکمل فارم کے بنا پر انتخابی گروپ کی درخواستیں واپس کرنے کی آخری تاریخ 19جون ہو گی۔انتخابی گروپ کے سر براہ کی طرف سے چھا ن بین کیلئے دو بارہ درخواستیں جمع کر انے کی آخری تاریخ 26جون ، انتخابی گروپ کے اندراج ہونے کی تصدیق شدہ سر ٹیفکیٹ فارم تھری شائع کرنے کی آخری تاریخ 27جون تا 3جولائی ، الیکٹورل گروپ کے اندراج پر اعتراضات کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کی تاریخ 4جولائی تا 10جولائی ، الیکشن کمیشن یا اس کے مقرر کر دہ آفسر کی طر ف سے اپیلوں کے مقدمے کی آخری تاریخ 17جولائی مقر ر کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں