سٹی آف سرجیکل منصوبے کو جلد مکمل کیا جا ئیگا :وزیر صنعت

سٹی آف سرجیکل منصوبے کو جلد مکمل کیا جا ئیگا :وزیر صنعت

وزیرآباد(نا مہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت اینڈ سرمایہ کاری ایس ایم تنویر نے سمال انڈ سٹریل اسٹیٹ وزیرآباد ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور سٹی آف سرجیکل منصوبے کا دورہ کیا۔۔

چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم، سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید سنڈل،چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیر آباد خالد مغل نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پنجاب کی لائٹ انجینئرنگ انڈسٹریز کی ڈویلپمنٹ ضروری ہو چکی ہے ہمیں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاہور کو بطور ادارہ مضبوط بنانا ہو گا، سٹی آف سرجیکل منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک لے جانے کے اقدامات مزید تیز کئے جائیں گے اور سٹی آف کٹلری وزیر آباد میں کٹلری آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج منصوبہ جس سے ہزاروں ہنر مندوں کی ای کامرس ایکسپورٹ کو ہائی ویلیو ایڈیشن سے پوری دنیا میں پھیلایا جا سکے گا،اس منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں