سمبڑیال تا ڈسکہ روڈ بھوپالوالہ سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سمبڑیال تا ڈسکہ روڈ بھوپالوالہ سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سمبڑیال تا ڈسکہ روڈ بھوپالوالہ سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گزشتہ دو روز میں7رکشے الٹنے سے متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک کا بازو ٹوٹ گیا لیکن انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔

 سمبڑیال تا ڈسکہ روڈ بھوپالوالہ سٹاپ برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں کیوجہ سے روڈ کے درمیان گڑھے پڑ چکے ہیں ، گڑھوں کیوجہ سے گزشتہ دو روز میں مسافروں اور سامان سے لدھے متعدد رکشے الٹ گئے جس سے کئی مسافر زخمی ہوئے اور ایک مسافر کا بازو بھی ٹوٹ گیا جبکہ لوگوں کا قیمتی سامان بھی پانی میں گرنے سے ضائع ہو گیا۔ متعلقہ حکام کیجانب سے برسوں سے اس سٹاپ کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے ، کئی بار سڑک کی ازسر نو تعمیر کے دعوے کئے گئے بلکہ کام بھی شروع کرایا گیا لیکن منصوبہ ایک بار بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکر معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں