علی پورچٹھہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

علی پورچٹھہ میں پاک فوج  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

علی پور چٹھہ (نامہ نگار)علی پورچٹھہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ایم این اے نثار احمد چیمہ کی قیادت میں گاڑیوں، موٹر سا ئیکلوں پرسوار اور پیدل چلنے والے نوجوان پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ 9 مئی ہمیشہ سیاہ یوم کی طرح یاد رکھا جائے گا، ملک دشمن سیاسی جماعت نے پر تشدد سیاست کو فروغ دے کر اپنی قبر کھودی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو درپیش مسائل حل کرینگے ، پاکستان کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں