سرداریاسین ملک ویلفیئر ہسپتال کی انسانیت کیلئے خدمات قابل ستائش :فیاض احمد موہل

 سرداریاسین ملک ویلفیئر ہسپتال  کی انسانیت کیلئے خدمات  قابل ستائش :فیاض احمد موہل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ میں سرداریٰسین ملک ویلفیئر ہسپتال کی انسانیت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

ہسپتال میں ایمرجنسی، گائنی، سرجری، جنرل میڈیسن، آئی شعبہ، فزیو تھراپی، ایکسرے لیب،ڈائلسز،فارمیسی اور دیگر تمام شعبے 24گھنٹے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،چیئرمین ملک ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک محمد افضل، ملک محمد اقبال، حاجی ملک عابد، زاہد یعقوب ملک اور پرنسپل و ایڈمن سٹاف رانا اشتیاق،حاجی عبدا لرشید ملک، حاجی ظفر اقبال ملک، حاجی محمد سلیم ملک، میجر (ر) شہزاد، علامہ افتخار نے سردار یاسین ملک ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے وزٹ کے موقع کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال گوجرانوالہ میں جاپانی طرز کا جدید ترین میڈیکل ایکوپمنٹ سے بھرپور200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں