سمبڑیال:شہریوں نے 4ڈاکو پکڑ لئے ،پو لیس کے حوالے

سمبڑیال:شہریوں نے 4ڈاکو پکڑ لئے ،پو لیس کے حوالے

سمبڑیال (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ واردات کے بعد بھاگتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈاکوئوں سے اسلحہ ، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور تالے توڑنے کے آلات برآمد کرلئے گئے ۔ صبح سویرے 4 ڈاکو تھانہ ائیرپورٹ کی حدود چک جنتا میں واردات کے بعد مال مسروقہ سمیت فرار ہورہے تھے کہ سیر کیلئے آنے والے اور مقامی ڈیر ے پر موجود شہریوں نے مشکوک جان کر روکنا چاہا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بھاگنے کوشش کی تاہم شہریوں نے چاروں کودبوچ کر درگت بنانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔پکڑے جانے والے چاروں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں