پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسو ل تھے ،پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی

 پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسو ل   تھے ،پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسولاور محب وطن تھے ، تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفے ٰ کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

صوفی محمد نظام الدین جیسے اولیا کرام نے ہی لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا ۔اولیا کرام کے آستانوں سے محبت رسول کی خوشبو آتی ہے یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ناموس رسالت ماب پر کٹ مرنے کا درس دیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رضا ثاقب مصطفائی نے جامع مسجد نقشبندیہ عید گاہ محلہ کھوکھر کی میں صوفی محمد نظام الدین نقشبندی کے 53 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں