تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی :انجینئر خرم دستگیر خان

تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی :انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بننے والی ملک دشمن جماعت تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

خان نے ملک میں انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا۔تحریک انصاف کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور تھا۔عمرانی ٹولہ نے بیرونی ایجنڈے پر چلتے ہوئے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کردیا۔عمران خان نے اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔عمران خان کی ایماء پر 9مئی کو قومی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کئے گئے ۔عمران خان کا دہشتگردانہ چہرہ پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔موجودہ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے گی اور عوام دوست پالیسیوں کے پیش نظر عوام دوست بجٹ ہی پیش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت روڈ یوسی 53میں مسلم لیگی رہنما حاجی جمیل احمد بابر کی اہلیہ اور نذیر احمد مغل کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد کیا۔اس موقع پر چیئرمین بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ، صدر سوشل میڈیا ہیڈ کاشف صابر خان، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،ممبر بی او ڈی گیپکو عاطف صابر خان، میر مقصوداحمد، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، سفیان قیصر بٹ، ذاکر نواب، یاسر اسلم بٹ، میاں محمد علی انصاری، چوہدری راشد گجر، رئیس انصاری، کفیل احمد مغل، خلیفہ عمران قادری ،حافظ کاشف جاویدودیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں