گجرات:ای ٹیگ رجسٹری پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے روک دیا گیا
گجرات(نامہ نگار)سب رجسٹرار گجرات عامر عدنان گوندل نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ٹیگ رجسٹری پر۔۔
عمل درآمد ایک ماہ کیلئے روک دیا گیا ہے کیونکہ شہریوں کو ای ٹیگ رجسٹری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ،ایک ہفتے میں کل 11رجسٹریاں ہوئی تھیں جسکی وجہ سے ای ٹیگ رجسٹری کو ایک ماہ کیلئے روک دیا گیا ہے ، شہری پہلے کی طرح اشٹام پر ہی رجسٹریاں کرا سکتے ہیں۔