چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی

 چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن  شپ سرگودھا نے جیت لی

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں ہونے والی چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ سرگودھا کی ٹیم نے جیت لی۔۔

 ، ایونٹ میں گوجرانوالہ کی دوسری اورگجرات کی تیسری پوزیشن رہی ہے ۔شہباز شریف سپورٹس جمنزیم میں منعقد ہونے والی دو روزہ نیشنل ماس ریسلنگ میں پنجاب کے نو ڈویژنز سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹل کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں 300 سے زائد مین اور وومن اتھلیٹس شامل تھے ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کرغزستان کے سفیر اور کمشنرگوجرانوالہ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑوں میں نقد انعامات میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں