لائسنسنگ سہولیات کو تحصیل لیول تک شروع کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کا دورہ کر کے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ سے ملاقات کی ۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے سی ٹی او گوجرانوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ لائسنسنگ و دیگر سہولیات فراہم کرنے پر صوبہ بھر میں اول رہا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سی ٹی پی گوجرانوالہ کو صوبہ بھر میں سب سے زیادہ ترببت یافتہ افراد ڈرائیورز پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے سی ٹی او گجرانوالہ اور تمام ٹریفک سٹاف کی کاوشوں کو سراہااور آئندہ بھی اسی عزم اور محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔مرزا فاران بیگ نے کہا کہ لائسنسنگ سہولیات کو فوری طور پر تحصیل لیول تک شروع کیا جائے ،شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات کی دستیابی کے لئے ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔