بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرنے کیلئے ون ونڈوآپریشن احسن قدم :شیخ فیصل

بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرنے کیلئے  ون ونڈوآپریشن احسن قدم :شیخ فیصل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ حکومت پنجاب بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے جو حکومت پنجاب کا انتہائی احسن قدم ہے۔

اس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہونگی بلکہ  کاروباری افراد کا وقت اور پیسہ بچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کے ساتھ زوم میٹنگ میں کیا جبکہ زوم میٹنگ میں ملتان،فیصل آباد،لاہور،سیالکوٹ کے صدور کے علاوہ سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل، سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل شامل تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ٹی بی کو اختیار دیا جائے کہ وہ پنجاب میں چیمبرز کے مینڈیٹ کے مطابق بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں