میلادجلوس کی تیاریوں اورانتظامی امورکے حوالے سے خصوصی اجلاس

میلادجلوس کی تیاریوں اورانتظامی  امورکے حوالے سے خصوصی اجلاس

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی وحدت کالونی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی 12ربیع الااول کے جلوس کی تیاریوں اور انتظامی امور کے حوالے سے خصوصی اجلاس مرکزی جامع مسجد حضراء وحدت کالونی میں ہوا۔

 جس میں چیئرمین میلاد کمیٹی خواجہ مدثر حسین،وائس چیئرمین سرفراز مہر،صدر مشتاق سلیم چشتی،پروفیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی ،شیخ اشفاق پیا جی ،ملک محمد اشرف،حاجی خالد مہر،عمران عاشق قادری اوردیگرنے شرکت کی ۔ اجلاس میں جلوس انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں ۔ جلوس کے دوران نظم و ضبط کی پابندی کرنے کیلئے خاص احتیاط پر زور دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں