بڑھتی مہنگائی ریاستی سلامتی واستحکام کیلئے خطرہ :ساجدمیر

بڑھتی مہنگائی ریاستی سلامتی واستحکام کیلئے خطرہ :ساجدمیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر سیاسی شخصیات سے انتقام کی روش نے ملکی معیشت و سیاست کو عدم استحکام سے دو چار کر دیاہے۔

 تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک میں کوئی بحران نہیں ہو گا۔ اپنے اعزاز میں بزرگ عالم دین مولانا محمد عبداللہ نثار کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بڑھتی مہنگائی ریاست کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے ،معاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سودی و یہودی معیشت سے چھٹکارا اور اسلامی نظام معیشت کا نفاذ ہے ،ملکی سیاسیات اور اقتدار کے تمام سٹیک ہولڈرز میثاق معیشت پر متفق ہوں۔ عمران خان اپنی لا ابالی اور غیر سنجیدہ طبیعت کے باعث ملکی سیاسیات میں قصہ ماضی ہو چکے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کے اتحادی ہیں، اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری سیاست اسلامی اقداروروایات کے تحفظ کی سیاست ہے ، ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ علامہ ساجد میر نے مولانا محمد عبداللہ نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی عطا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں