گجرات:ترکیہ کے تجارتی وفد کا پنکھا ساز کمپنیوں کا دورہ

گجرات:ترکیہ کے تجارتی وفد کا پنکھا ساز کمپنیوں کا دورہ

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ترکیہ کے تجارتی وفد نے گجرات چیمبر کی دعوت پر جی ایف سی فین، رائل فین، امین فین، خورشید فین، پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری ، برکت رائس ملز کا دورہ کیا اور مینو فیکچرنگ کے شعبے دیکھے۔

گجرات کے بزنس مینوں کے ساتھ مشترکہ تجارت کو فروغ دینے اور تجارتی وفود کے تبادلوں اور بزنس مینوں میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے وفود کے تبادلہ کیلئے بھی زور دیا گیا۔وفد کے ارکان کو پنکھوں کی تیاری کے مختلف مراحل سے آ گاہ کیا گیا ۔ وفد کے ارکان ترکیہ کے ٹریڈ پروموشن ادارے UTEP سے منسلک ہیں اور بڑے لیول کے کاروباری افراد ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خصوصاً گجرات کی مصنوعات کو درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری پہنچنے پر چیف ایگزیکٹو پرویز اقبال، ڈائریکٹر جاوید اقبال ملہی، ڈائریکٹر انجینئر زین پرویز، ہاشم پرویز اورواصف جمیل نے وفدکا استقبال کیا۔ صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق، نائب صدر معصوم قمر، سیکرٹری جنرل عثمان مظفر، اشرف بھٹہ بھی ہمراہ تھے ۔ وفد کو پی وی سی پائپ کی تیاری کے مختلف شعبے دکھائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں