آشوب چشم کی وبا پھیلنے پر شہر میں آئی ڈراپس کی مصنوعی قلت،قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

آشوب  چشم کی  وبا  پھیلنے  پر شہر  میں  آئی  ڈراپس  کی  مصنوعی  قلت،قیمتوں    میں غیرمعمولی  اضافہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر میں آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے بعد آئی ڈراپس کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی جبکہ دستیاب ادویات اور آئی ڈراپس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بھی سرخ آنکھ کے انفیکشن کی وبا پھوٹ پڑی ہے ، ہسپتالوں میں یومیہ آشوب چشم کے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ریڈ آئی انفیکشن سے زیادہ تر بچے متاثرہورہے ہیں ۔ہسپتالوں میں مریض آنکھ کی پتلی میں جلن،سوزش،خارش،سرخی،آنکھوں میں زیادہ پانی اور پیپ کے اخراج کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں،طبی ماہرین کی جانب سے مریضوں کو کہاجارہاہے کہ اپنے ہاتھوں کو صابن اور گرم پانی سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں،متاثرہ شخص کی آنکھوں میں ڈراپ ڈالنے کے بعد فوری ہاتھ دھوئیں، گھر کے کسی فرد کو استعمال شد آ ئی ڈراپ دوبارہ استعمال نہ کرنے دیں، اپنے تکیے ، چادریں، واش کلاتھ اور تولیے گرم پانی اور صابن سے دھوئیں،تکیے ، واش کلاتھ، تولیے ، آئی ڈراپس، آنکھ یا چہرے کا میک اپ اور ذاتی اشیا شیئر نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں