گیس چوری:935مشکوک میٹراتار دیئے گئے

گیس  چوری:935مشکوک میٹراتار  دیئے  گئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اور سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیموں نے 935 گھریلو مشکوک میٹر اتار کر فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے ہیں۔

مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے پر 230 میٹر ڈ س کونیکٹ کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی عمران الطاف ساہی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، اب تک 935 مشکوک میٹر اتارے گئے جن میں سے 230 کنکشن منقطع کئے گئے ہیں، 115 کمرشل اور انڈسٹریل مشکوک میٹرز اور 20 ٹمپرڈ تبدیل کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جن کی ایم آئی آر کا انتظار ہے ، جنرل منیجر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ میٹر انسپکشن رپورٹ آنے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا ئیں گی، 20 ٹمپرڈ میٹرز ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 95 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں، جو میٹر اتارے گئے ہیں ان میں گھریلو اور کمرشل میٹر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں