فلٹریشن پلانٹس لگانے ،ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

فلٹریشن پلانٹس لگانے ،ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں واٹرسپلائی ٹینکی، 5 مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اورڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ۔۔

،پنجاب حکومت نے تینوں منصوبے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرکے کرکروڑوں کے فنڈزمختص کردیئے ۔تتلے عالی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے 3 منصو بے مالی سال2023.2024 کے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرلئے ہیں جس کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی مختص کر دیئے ہیں۔ان میں تتلے عالی کے مکینوں کیلئے واٹرسپلائی ٹینکی،کامونکی روڈ نزد تھانہ تتلے عالی،نوشہرہ روڈ باالمقابل قبرستان،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ،محلہ راجپوتاں اور شیخوپورہ روڈ پانچ مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ تتلے عالی سے نکاسی آب کیلئے کامونکی روڈ پرواقع ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن شامل ہے ۔تینوں عوامی فلاحی منصوبوں پر نومبر میں کام کا آغاز ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں