نوشہرہ :پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ کے حکم پرعمل نہ ہوسکا

نوشہرہ :پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ کے حکم پرعمل نہ ہوسکا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

،توہین عدالت کی درخواست دائر،ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور کل سماعت کریں گے ،ایڈیشنل سیشن جج سیداظہر جعفری نے ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی کو ندیم اختر اے ایس آئی،وارث سب انسپکٹر ،رانا نوید اختر اے ایس آئی ودیگر دو درجن پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیاتھا سائلہ جمیلہ نے عدالت کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کے اے ایس آئی ندیم اختر نے پندرہ پولیس ملازمین تھانہ تتلے عالی اور ہمراہ دس سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ پانچ سرکاری گاڑیوں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکرسائلہ کی بیٹیوں کو نیم برہنہ کرکے تلاشی لی،گھر کا سامان توڑا،سیف الماری کا تالہ توڑ کر بیس ہزار روپے نقدی رقم،پانچ تولے طلائی زیورات اور سائلہ کے خاوند کی چیک بک شناختی کارڈ ،سائلہ کے بیٹے آفاق کا پاسپورٹ لے گئے سائلہ کے بیٹے آفاق شرافت کو بلاوجہ گرفتار کر کے تھانہ تتلے عالی لے گئے جسے بیس دن غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ۔عدالت نے ایس ایچ او تتلے عالی کو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاتھالیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکاسائلہ جمیلہ زوجہ شرافت نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور کی عدالت میں ہفتہ کے روز ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں