راحیلہ اسلم ن لیگ خواتین ونگ سٹی کی صدر،طوبیٰ جاوید جنرل سیکرٹری نامز

راحیلہ اسلم ن لیگ خواتین ونگ سٹی کی  صدر،طوبیٰ جاوید جنرل سیکرٹری نامز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)راحیلہ اسلم مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی کی صدراور طوبیٰ جاوید جنرل سیکرٹری نامزد ہوگئیں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن پنجاب خواتین ونگ سیدہ نوشین افتخار نے مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ہدایت پر راحیلہ اسلم کو سٹی صدر اورطوبیٰ جاوید کو جنرل سیکرٹری خواتین ونگ نامزد کردیا جبکہ سائرہ داؤد،نور جہاں سینئر نائب صدور،ریحانہ عمر،عالیہ حسن نائب صدور،انیلہ بلال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، شگفتہ بی بی جوائنٹ سیکرٹری، حمیرااسلم انفارمیشن سیکرٹری نامزد کی گئی ہیں، عہدیداران کے اعلان کے بعد سٹی تنظیم کا پہلااجلاس جنرل سیکر ٹری طوبیٰ جاوید نے صدرخواتین ونگ راحیلہ اسلم کی رہائش پر طلب کیا جس میں نئی عہدیداروں کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں