سنی تحریک کی ایمن آبادی گیٹ سے سیالکوٹی دروازہ تک ریلی

سنی تحریک کی ایمن آبادی گیٹ سے سیالکوٹی دروازہ تک ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد ریلی نکالی گئی جو ایمن آبادی گیٹ سے شروع ہو کرلاہوری دروازہ،شیرانوالہ باغ،گوندلانوالہ اڈا،لاری اڈا،ماڈل ٹاؤن، شاہین آباد،پنڈی بائی پاس سے ہوکر سیالکوٹی دروازہ پر۔۔۔

 اختتام پذیرہوئی,ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر شمالی پنجاب و رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ رسول اکرم کی زندگی کا ہر پہلو دنیاکیلئے ہدایت و روشنی کا پیغام ہے ,رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات دنیا بھر میں امن,محبت,اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے کاذریعہ ہیں جبکہ اس موقع پر ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ, سٹی صدرعطاالرحمن خان صافی,قاری محمد سلیم ذاہد,آصف مغل,فائق قادری, ,الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی , عدیل عارف,پیر محمد اشرف شاکر,صاحبزادہ نعمان صدیقی, عمر سلیم گجر,سجاد حیدر,حافظ امجد,سید اویس شاہ,انشاشاہد بٹ و دیگر نے کہا کہ اقوام متحدہ اجلاس میں اسرائیلی سفیر کی ایرانی صدر کی تقریر کے دوران مداخلت دہشتگردی ہے ،انتہا پسندی اور شدت پسندی کو تبدیل کرنے کے لئے عالمی دنیاکواپنی سوچ کا محور بدلنا ہوگا، معاشی انقلاب،سیاسی استحکاماور دنیا کا امن تعلیمات مصطفوی میں ہی پنہاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں