سیالکوٹ روڈ جگنہ پر سالانہ فروغ امن و محبت رسول میلاد ریلی

سیالکوٹ روڈ جگنہ پر سالانہ فروغ امن و محبت رسول میلاد ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)انجمن طلبا اسلام و مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ جگنہ سے سالانہ فروغ امن و محبت رسول میلاد ریلی نکالی گئی۔

 جس کی قیادت چودھری محمد اقبال ہنجرا ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ، چودھری محمد شاذب چٹھہ ضلعی ناظم ATI ،صاحبزادہ عبدالحفیظ قادری ، پیر سید مستجاب علی شاہ، قاری عبدالحمید قادری،ملک نصیر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضورؐ کی ذات سے عشق کا اظہار کرنے کے یہ بہترین لمحات ہیں۔ آقاؐ کا میلاد ہر مسلمان کیلئے مسرت وشادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے ، ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کر کے اپنے آقا ومولا حضرت محمد مصطفیؐ سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہیے ۔ گھر گھر جشن عید میلاد النبی کی محافل سے حضورکی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے ۔موجودہ پر فتن دور میں میلاد مصطفی منانے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی پیغام مصطفے  پر عمل کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں