لدھیوالہ :‘‘میرے نشہ کا بندوبست کرو’’ ، نشئی نے ٹریفک روکدی

 لدھیوالہ :‘‘میرے نشہ کا بندوبست کرو’’ ، نشئی نے ٹریفک روکدی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )منشیات نایاب ہونے پر نشئی نے حافظ آباد روڈ پر رکاوٹ کھڑی کر کے سڑک پر ٹریفک روک دی ۔۔

اورکہاکہ کھیالی جانا پڑتا ہے ، پولیس میرے نشہ کا بندوبست کرے جبکہ پولیس نے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کروا دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالہ کے علاقے لدھیوالہ سٹی میں گزشتہ روز ذوالفقار نامی نشئی نے نشہ نہ ملنے پر حافظ آباد روڈ پر رکاوٹ کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔نشئی کا موقف تھا کہ لدھیوالہ میں منشیات نایاب ہو چکی ہے اور نشہ خریدنے کے لئے کھیالی جانا پڑتا ہے ، لدھیوالہ پولیس میری ضروریات کا خیال کرتے ہوئے میرے لئے آئس کا بندوبست کرے ، اطلاع ملتے ہی لدھیوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نشئی سے مذاکرات کر کے ٹریفک کی روانی بحال کروا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں