ضلعی انتظامیہ گجرات کے زیر اہتمام رحمت اللعالمین ؐ کانفرنس
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ گجرات کے زیر اہتمام رحمت اللعالمین ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔
، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او احمد نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف الرحمن، الطاف عباس کاظمی، خادم علی خادم، منور کھوکھر، لالہ سعید، سید ضیا الرحمن، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ ؐتمام جہانوں کیلئے رحمت بن آئے ، تمام جہا ن آپؐ کی رحمت سے مستفید ہورہے ہیں، تقریب سے ڈی پی او احمد نواز شاہ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف الرحمن شاہ، الطاف عباس کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔