پوری قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے :سٹیشن کمانڈ رسیالکوٹ

پوری قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے :سٹیشن کمانڈ رسیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹیشن کمانڈ ربر یگیڈ یئر حمید اﷲ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کی۔۔

 تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردارادا کیا ہے ،حا لات جیسے بھی ہوں مسلح افواج نے پاک سر زمین کے دفاع اور سلا متی کیلئے نا قا بل فرا موش داستا نیں رقم کی ہیں،افواج پاکستان کی انہی قر بانیوں کی بدو لت پوری قوم ان پر ناز کرتی ہے ۔سٹیشن کمانڈ ربر یگیڈ یئر حمید اﷲ نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹو نمنٹ بورڈ مشتاق احمد کے ہمراہ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ دورہ کیا۔ صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک،چیئر مین گیر یژن کنٹونمنٹ بورڈ کمیٹی چیمبر آف کامرس شیخ زاہد حمید،نائب صدر عامر مجید شیخ،چیئرمین میڈیا کمیٹی اویس احمد بٹ، اعجاز غوری، شہباز صائم ،ویمن چیمبر کی ایگز یکٹو ممبر زنادیہ قیصر، سیدہ شبینہ گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک نے سٹیشن کمانڈ ر بر یگیڈ یئر حمید اﷲ اور ایگزیکٹو آفیسر کنٹو نمنٹ بورڈ مشتاق احمد کو کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فوری پر حل کرنے کیلئے ایگزیکٹو آفیسر کنٹو نمنٹ بورڈ مشتاق احمدنے یقین دہانی کرائی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں