حافظ آباد:انسداد سموگ کا رروائیاں تیز کرنے کا حکم

حافظ آباد:انسداد سموگ کا رروائیاں تیز کرنے کا حکم

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمرفارو ق وڑائچ نے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے تمام محکمے مشتر کہ طو رپر۔۔

 بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی چلنے والے بھٹوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،فصلوں کی باقیات جلانے والے زمینداروں اور دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹ کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں تا کہ آنے والے دنوں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسداد سموگ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ایسے مالکان جو اب بھی بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی اینٹیں بنانے والے بھٹے چلا رہے ہیں ان کے بھٹے سیل اور بھاری جرمانے کئے جائیں جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹ مالکان کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طو رپر 11لاکھ 22ہزار روپے جرمانہ ، 2مقدمات ، 5 بھٹے ، 2 صنعتی یونٹس سیل اور5گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں