نئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ شاہ میر اقبال نے چارج سنبھال لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے ، قبل ازیں وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاہور تعینات تھے جبکہ مختلف اضلاع میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال، سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنرز غلام سرور، قمر محمود منج، فیصل احمد، احسن ممتاز، سی ای او ایجوکیشن معروف احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان سمیت سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں سے تعارفی ملاقات کی ۔ انہوں نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانیوالی خدمات کے حوالے سے استفسار کیا جبکہ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔