گجرات رائس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں نے حلف اٹھا لیا
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات رائس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں نے حلف اٹھا لیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین فضل سٹیل ملز اینڈ برکت رائس ملز کریم عزیز ملک نے نو منتخب صدر چودھری شاہد حسن ، جنرل سیکرٹری شیخ کاشف منظور سے حلف لیا۔
تقریب جمخانہ کلب گجرات میں ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے صدر نواز بٹ، شیخ نصیر احمد سرپرست، شیخ علی نصیر ، امجد مجید بٹ، قیصر محمود، حاجی عبدالحمید، طارق بلال ملک، شیخ سہیل منیر، سیٹھ رؤف، ملک ارسلان یوسف ودیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کریم عزیز ملک نے کہا کہ نو منتخب عہدیدار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گجرات رائس کلب کو مضبوط کریں گے اور ممبران کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر نواز بٹ اور ان کی کابینہ نے ایک سال محنت سے کام کیا اور امید ہے کہ نئی کابینہ بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام کرے گی ۔ گجرات رائس کلب کے سبکدوش ہونے والے صدر نواز بٹ نے رائس کلب میں بہت لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں ،خواہش ہے کہ کاروباری لوگ ہی رائس کلب میں آئیں تاکہ بہتر طریقے سے معاملات چلائے جا سکیں، رائس کلب کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،ہمارا مشن ہے کہ بزنس کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو اور بزنس کی پازیٹو معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکیں ، نئے صدر اور سیکرٹری ہمارے بھائی ہیں۔