صوفی بزرگ پیر پٹھان کے عرس کی تقریبات منڈیالہ چٹھہ میں اختتام پذیر

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)برصغیر پاک وہند کے صوفی بزرگ پیر پٹھان کے عرس کی تقریبات بسلسلہ عید میلاد النبی ؐمنڈیالہ چٹھہ میں دربار عالیہ حضور میاں پر ہو ئیں ، ملک کے نامور نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے ، عالمی شہرت یافتہ قوال فیض میانداد خان فریدی اور ہم نوائوں نے سما ں باندھ دیا۔
سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ سجاد حسین شاہ نے مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، فرقہ واریت نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔