3سال سے بند لاہور جانیوالی شٹل ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی

3سال سے بند لاہور جانیوالی شٹل ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی شٹل ٹرین سروس تین سال سے بند، شٹل ٹرین سروس دوبارہ بحال نہ ہوسکی۔ گوجرانوالہ سے لاہور جانے والے مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال بڑھا دیا ہے جبکہ شٹل ٹرین کا ٹرن آور ٹریک خستہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق2020 میں گوجرانوالہ سے لاہور کے لیے شٹل ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ۔گوجرانوالہ سے شٹل ٹرین روزانہ تین دفعہ روانہ ہوتی تھی جو 5چھوٹے چھوٹے سٹاپس پر روکتے ہوئے لاہور پہنچتی تھی۔گوجرانوالہ سے صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلی ٹرین روانہ ہو تی تھی اس کے بعد تین بجے اور پھر رات نو بجے جاتی تھی۔شٹل ٹرین کا گوجرانوالہ سے لاہور تک صرف سو روپے کرایہ رکھا گیا تھا،شہری اس سروس کے شروع ہونے سے بہت خوش تھے لیکن کچھ عرصہ بعد شٹل ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ،شٹل ٹرین کے لیے جو ٹرن آور بنایا گیا تھا وہ عدم توجہی کے باعث خستہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شٹل ٹرین سروس فوری طور پر بحال کی جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں