میلادجلوسوں ومحافل کی مانیٹرنگ،ڈی سی کا کنٹرول روم کا دورہ

میلادجلوسوں ومحافل کی مانیٹرنگ،ڈی سی کا کنٹرول روم کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور محافل کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ربیع الاوّل کے مہینے رحمت اللعالمین نبی آخرالزماںؐ تشریف لائے۔

آپ کی آمد سے جہالت، کفر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔ امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا، کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر انہوں نے قیام امن کے حوالہ سے ممکنہ سکیو ٹی وانتظامی اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی انتظامات اور کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اور اداروں کو اپنے فرائض مکمل یکسوئی اور خلوص نیت سے ادا کرنے کی ہدایت کی اور لائیوویڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے جلوسوں اور محافل کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں