کامونکے :فصل خراب کرنیوالے مویشی مالکان کا زمیندار، ملازم پر تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )فصل دھان سے مویشیوں کو نکالنے پر بااثرا فراد نے زمیندار اوراسکے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
گزشتہ روز چک پرانا کے محمد عاصم کے کھیتوں میں گھس کر اشفاق وغیرہ کے مویشی فصل خراب کررہے تھے کہ اسکے ملازم ذیشان عرف شانی نے جانوروں کو نکال کر انکی حویلی میں پہنچادیا اور شکایت کی۔تو اسی بناپر اشفاق،اکرم،رفاقت اور مشتاق نے طیش میں آکر عاصم اور ذیشان عرف شانی کو ڈنڈوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا۔