تمام نجی سکول 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے پابند

تمام نجی سکول 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے پابند

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سکولز رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک منعقد ہوا۔۔۔

 جنرل ریونیو اسسٹنٹ غلام مصطفیٰ انصاری،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اﷲ ڈھلوں،افتخار حسین شاہ، عمران مہدی، ناظم کھوکھر سمیت دیگر ممبر اس موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائیویٹ سکول 10 فیصد طلبا و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے پابند ہیں، انکی انسپکشن کیلئے ٹیم کو ہدایات دی گئی ہیں، تمام سکول حکومت پنجاب کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سکولز کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نئے سکولز کی رجسٹریشن اور رینول کے لئے تمام افراد سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں درخواست جمع کرائیں گے ، سی ای او ایجوکیشن ہیلتھ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو فٹنس سرٹیفکیٹ اور ہائی جین سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر لکھے گا جس کے بعد دونوں ڈیپارٹمنٹ 7 روز کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں