پیفما کے وفد کی گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں سے ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر )پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچررزایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عمیر رفیق کی قیادت میں گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹری میں صدر چودھری فراز’سرپرست اعلیٰ شیخ نصیر احمد و دیگر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر چودھری فراز نے کہا کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹری چھوٹے تاجروں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا رہا ہے ، چھوٹی انڈسٹری کو در پیش مسائل کو حل کرنے کیلئے کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔چیئرمین پیفما عمیر رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اداروں کی طرف سے زیادتیاں ہوتی ہیں مگر بزنس کمیونٹی کو بھی اپنے ڈاکو منٹس پورے کرنا چا ہئیں مگر پھر بھی اداروں کی طرف سے کوئی زیادتی ہو تو سب کو مل کر فیس کرنا چاہیے ۔