خواتین میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور واک

خواتین میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے  حوالے سے آگاہی پروگرام اور واک

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )محکمہ پاپولیشن تحصیل حافظ آباد کی جانب سے خواتین میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے۔

 حوالے سے آگاہی پروگرام اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ بریسٹ کینسر آگاہی پروگرام اور واک کی قیادت تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ساجدہ مشتا ق نے کی ،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی ڈاکٹر زاہدہ جنت،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ سمیت مختلف شعبوں ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ آگاہی اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا مرض دن بدن بڑھتا جارہا ہے ،مائیں بچوں کو دودھ لازمی پلائیں تا کہ بریسٹ کینسر کا خطرہ کم سے کم ہو ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں