ڈسکہ:کروڑوں کی منشیات برآ مد ، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
ڈسکہ،موترہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)تھانہ موترہ پولیس نے منشیات فروش نیٹ ورک کی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے ایک کروڑ رو پے۔۔
سے زائد مالیت کی آئس ،21کلو چرس اور ہیروئن برآمد کرلی ۔ ڈی ایس پی ڈسکہ سعادت علی اور ایس ایچ او موترہ افضال احمد نے ڈی ایس پی آفس ڈسکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے بتایا کہ تھانہ موترہ کی حدود سٹی ہاؤسنگ ،کمال پور میں بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ نے نیٹ ورک کام کر رکھا تھا جن کی سرپرستی سیالکوٹ کے 4بھائی عنصر ،مدثر ،اسد اور امجد کر رہے تھے ،تھانہ موترہ کی حدود میں سٹاکسٹ ملک حفیظ نے وئیر ہاؤس بنا رکھا تھا جہاں سے کروڑوں رو پے کی آئس ،چرس ، ہیروئن برآمد کی گئی ، منشیات ڈلیوری بوائے سپلائی کر تے تھے ،موترہ پولیس نے ڈلیوری بوائے سانول کو گرفتار کیا جس کے انکشاف پر واجد علی ڈلیوری بوائے گرفتار ہو ا جس کے بعد وئیر ہاؤس سے ملک حفیظ کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی، ملک حفیظ کے انکشاف پر پولیس نے ڈیلر عنصر اور اسکی بیوی کو گرفتار کر لیا ،اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس نے بھی امجد اور عنصر کی دوسری بیوی کو گرفتار کررکھا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ موترہ کی کارروائی کے بعد مدثر اور دیگر ملزم روپوش ہو چکے ہیں اور نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے لیکن جونہی وہ نیٹ ورک کو بحال کریں گے تو آئی ٹی کے ذریعے ملزموں کو گرفتار کر لیں گے ۔