تھیلے سیمیا کے مریضوں کیلئے کیمپ ،200 بیگ خون جمع

قلعہ دیدار سنگھ(سٹی رپورٹر )تھیلے سیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شہریوں نے 200سے زائد بیگ خود عطیہ کردئیے ۔
ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی سرپرستی میں پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ میں تھیلے سیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبران امن کمیٹی کی کاوش سے مرکزی مسلم لیگ، مسلم لیگ ن،قلعہ یوتھ فیڈریشن،اشاعت التوحید والسنۃ،اثنا عشریہ کے نوجوانوں نے 200سے زائد خون کے بیگ عطیہ کئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلڈ ڈونرز نے سینکڑوں مریض بچوں کو نئی زندگی کا تحفہ دیا ہے ۔ کیمپ میں ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ فضل سرا ،چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد،سرپرست پریس کلب ملک عمران بشیر اعوان،چیئرمین محمدشوکت ڈار،جنرل سیکرٹری شہزاد احمد بھٹی،امیدوارایم پی اے میر ابرار احمد بٹ،قاری عبدالجبار،قاضی ضیا المحسن،حکیم آصف محمود بٹ،مہر محمد رفیق،حاجی الیاس بریار، عبدالرحمن ڈار،شیخ سمیع اللہ بہلولیہ، شاہد حسین شاہ،فیصل محمود چدھڑ،عدنان طارق دیگر بھی موجود تھے ۔