انٹر سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ پشاور ٹائیگرز نے جیت لی

انٹر سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ پشاور ٹائیگرز نے جیت لی

وزیرآباد(نا مہ نگار)انٹر سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کی محمد رشید گراؤنڈ میں پشاور ٹائیگرز اور سوہدرہ سپارٹرز کے مابین کھیلا گیا۔۔۔

 پشاور ٹائیگرز نے فائنل ایک گول سے جیت لیا،اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسد چیمہ،سابق یوسی چیئرمین حاجی محمد سلیم دولہ،کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور،صدر انجمن بہبود مریضاں ناصر محمود اللہ والے ،سنیئر منیجرایجوکیشنل میر امان ہنزائی،کاشف محمود خان ،افتخار احمد بٹ،پراجیکٹ منیجر امجد محمود صدیقی،مظفر اقبال چشتی،واجد نعیم،سید خرم رضا رضوی،مظفر اقبال چشتی،طارق جاوید ملک،شہباز بخاری، کاشف اشرف، میاں لال سمیت کثیر تعداد میں طلبا وطالبات اور کھلاڑی موجود تھے ۔ اس موقع پر بابو شعیب ادریس،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسد چیمہ، حاجی سلیم دولہ،ناصر محمود اللہ والے نے کہا کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کیلئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے ،کھیل کودسے جسمانی فٹنس کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کو فروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں