ڈپٹی کمشنر وزیرآبادسے کٹلری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر وزیرآبادسے کٹلری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے سینئر ممبران کے وفد نے چیئرمین مہر شکیل اعظم اور سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید سنڈل کی قیادت میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو کٹلری کلسٹر وزیر آباد میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے منصوبے سمال انڈسٹریل سٹیٹ وزیر آباد اور کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے بارے بریفنگ دی گئی۔مہر شکیل اور عدنان جاوید نے کہا کہ دونوں منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس کے بعد مقامی کٹلری سیکٹر کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہو سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کٹلری کلسٹر وزیر آباد کے مقامی صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز سے مل کر انہیں بہت خوشی ہوئی ، ضلع وزیر آباد کے جی ڈی پی اور ایکسپورٹ اضافے کیلئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور جلد کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے دفتر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ وزیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، اگلے مرحلے میں فیکٹریوں تعمیر اور منتقلی میں صنعتکاروں سے مکمل تعاون کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں