مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، 10 سبزیوں کے دام بڑھ گئے

مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، 10 سبزیوں کے دام بڑھ گئے

ڈسکہ (نامہ نگار)بڑھتی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ 10بزیوں کے دام بڑھ گئے ۔لہسن کی سرکاری قیمت 595 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 780 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے ۔

ادرک 800، ٹماٹر 180، پیاز 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ کریلا کی سرکاری ریٹ لسٹ 75 روپے کلو، مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ مٹر 250، شملہ مرچ 140، بھنڈی 100، شلجم 120، آلو 140 روپے کلو بکنے لگے ۔برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو گئی۔ برائلر گوشت 5 روپے مہنگا ہو گیا ، فی کلو قیمت 499 روپے ہو گئی۔ انڈوں کی قیمت 331 روپے درجن برقرار ہے ۔ انگور 500، سیب 400، جاپانی پھل 250 اور امرود 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ دریں اثناء ایک معروف کمپنی نے چا ئے کی پتی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں