گھر گھس کر جواں سالہ لڑکی پر تشدد ،2 افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں گھر گھس کر جواں سالہ لڑکی پر تشدد 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تتلے عالی کے محلہ اسلام پورہ میں گزشتہ شب10بجے کے قریب۔۔۔
ملزم حمزہ اور بلال محمد منیرکے گھر داخل ہوئے اور اس کی جواں سالہ بیٹی حرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ،شور سن کے اہل محلہ نے جان چھڑائی۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج لیا ۔