علی پورچٹھہ :ڈاکوؤں نے 4شہریوں کولوٹ لیا

علی پورچٹھہ(نامہ نگار) تھانہ علی پور چٹھہ کی حدودمیں ڈاکوؤں نے علی الصبح برائلر مرغی سپلا ئی کرنیوالی گاڑی کو فتح پور نہر پل پر اسلحہ کے زور پر روک کر محمد۔۔۔
یونس اور اصغر سے 6 لاکھ روپے اورموبائل فونز چھین لئے جبکہ گزشتہ رات نہر پل رہاڑ کے قریب علی پورچٹھہ کے فیاض ڈار سے ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ سے چھین لئے جبکہ زبیر بٹ سے 8لاکھ روپے ہتھیائے گئے ۔