راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 50 سال مکمل ،دبئی میں گو لڈن جو بلی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) نے اپنے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر دبئی میں گولڈن جوبلی کی تقریب منائی۔
یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں100سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی- گولڈن جوبلی تقریب کے انعقاد کے لئے ڈاکٹر عامر رضوان، ڈاکٹر گلفراز خان، ڈاکٹر جمشید خان، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر فرازہ اور ٹیم کے دیگر لوگوں نے بطور معاون کام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ آر ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد عمر تھے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمزی تھے ۔